Clifton Times - Your Weekly Real Estate Guide

مستقبل کی تعمیرات اور انسانی صحت


Future construction and human health
  • BLOG    |    26 March 2020

انسان کیلئے صحت مند عمارت (Healthy Building)سے مراد وہ عمارت سازی ہے، جس کے تحت ایسی عمارتیں بنائی جائیں جو لوگوں کی جسمانی، نفسیاتی اور معاشرتی صحت اور فلاح و بہبود کیلئے موزوں ہوں ۔ صحت بخش عوامل کے ساتھ بننے والی عمارتیں اس لئے بھی ضروری ہیں کہ لوگ اپنا زیادہ تر وقت گھر کے اندر ہی گزارتے ہیں ۔

صحت مند عمارتوں کو گرین بلڈنگ کے تسلسل کے طور پر دیکھا جاسکتا ہے، جس میں نہ صرف ماحولیاتی ذمہ داری اور وسائل والی مءوثر عمارت کے تصورات شامل ہیں بلکہ ’’عمارتوں میں صحت، تندرستی اور انسانی تجربے‘‘ کو بھی ضم کیا گیا ہے ۔ ان فوائد میں صحت کی دیکھ بھال کے اخراجات کو کم کرنا، اور انفرادی و تنظیمی کارکردگی کو بہتر بنانا‘‘ شامل ہو سکتے ہیں ۔

گزشتہ برس ہارورڈ یونیورسٹی کے اسکول آف پبلک ہیلتھ نے آب و ہوا، صحت اور عالمی ماحولیات کے اپنے مرکز کو دوبارہ فعال کیا ہے ۔ اس مرکز میں ڈاکٹر جوزف کے اقدامات برائے صحت مند عمارات (Dr Joseph Allen’s Healthy Buildings Initiative)کا شعبہ قائم کیا گیاہے، جس کی باگ ڈور ڈاکٹر جوزف ایلن نے بحیثیت شراکت دار اور ڈائریکٹر سنبھالی تھی ۔ ان کا نصب العین ہے کہ ’’لوگوں کی زندگی میں ہر دن، ہر عمارت میں ، ہر جگہ بہتری لائی جائے‘‘ ۔ اس پر عمل درآمد کیلئے ادارہ اس بارے میں تحقیق کر رہا ہے کہ آج کی تعمیر کردہ عمارتیں ماحول، لوگوں کی صحت، پیداواری صلاحیتوں اور بہبود پر کس طرح اثر انداز ہوتی ہیں ۔

نیز مستقبل میں تعمیر ہونے والی عمارتیں صحت مند زندگی گزارنے میں ہماری مدد کیسے کرسکتی ہیں ۔ ان کی شرائط کی وضاحت اور تحقیق کو ادارے سے باہر کے لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کی گئی تاکہ ان کے کام کو سمجھنے اورتعمیر ی عمل میں سفارش کردہ عوامل کو شامل کیا جاسکے ۔ اس حوالے سے صحت مند عمارتوں کی ٹیم نے جانفشانی سے ایک فہرست جاری کی ہے، جس میں عمارت کو صحت افزا بنانے کی آسان تفصیل دی گئی ہے ۔

وینٹی لیشن

بیرونی ہوا کیلئے وینٹی لیشن کی معیاری شرح کی رہنما ہدایات پر پورا عمل کیا جانا چاہئے بلکہ اس سے بھی بڑھ کر انتظام کیا جانا چاہئے ۔ کمرے میں پہلے سے موجود ہوا (Reecirculated) اور باہر سے آنے والی ہوا کو فلٹر کیا جانا چاہئے تاکہ چھوٹے ذرات بھی مءوثر طریقے سے ختم ہوجائیں ۔ باہر سے آنے والی ہوا کی مقدار کو آلودگی سے دور رکھنا چاہئے ۔

ہوا کا معیار

کم کیمیائی اخراج والے مٹیریل اور فرنشنگ کا استعمال کیا جانا چاہئے ۔ بخارات کے اڑنے یا پھیلنے کے عمل کو مسدود کرنے کیلئے ضروری اقدامات کئے جانے ضروری ہیں ۔ ناگوار بُو کو قابو کرنے کے لئے نمی کی سطح کو بھی مستحکم کرنا ضروری ہوتاہے ۔

تھرمل ہیلتھ

عمارت میں حرارت یا گرمائش کو آرام دہ حالات کے معیارات کے مطابق رکھناچاہئے، ساتھ ہی دن بھر درجہ حرارت اور نمی کی مستقل سطح کو برقرار رکھنا چاہئے ۔

نمی

عمارت کے چاروں اطراف سے داخل ہونے والی نمی کے ذراءع یا سوراخوں کوتلاش کرکے انہیں بند کرنے کی ضرورت ہے ۔ پھر بھی اگر نمی عمارت میں داخل ہو رہی ہے یا عمارت میں موجود ہے تواس کا تدارک کرنے کے لئے باقاعدہ معائنہ کیا جانا چاہئے ۔

دھول مٹی اور حشرات

دیواروں اورسطحوں کو باقاعدگی سے صاف اور خالی کرنا چاہئے ۔ کیڑوں کے مسائل سے بچنے کے لئے کچھ اقدامات کرنے چاہئیں جیسے کہ اینٹری پوائنٹس کو سیل کرنا، نمی بڑھنے کے عوامل کو روکنا اور کوڑے دان کو باربار خالی کرنا ۔

حفاظت اور تحفظ

کافی روشنی، ویڈیو مانیٹرنگ، نا خوشگوار واقعہ کی اطلاع دینے والے آلات، آگ سے بچاءو کیلئے حفاظتی اقدامات اور ہنگامی ایکشن پلان کو برقرار رکھ کر تحفظ کے تمام ترخدشات کو کم اور عمارت کے رہائشیوں کے ذہنی تناءو کو کم کیا جاسکتا ہے ۔

حپانی کامعیار

پانی کی آلودگی کو ختم کرنے کے لئے اسے صاف کرنے کے نظام (filteration) کے ساتھ باقاعدگی سے جانچ کر اس کے معیار کو برقرار رکھنا چاہئے ۔ پاءپوں میں پانی جمنے کے خلاف بھی اقدامات کرنے چاہئیں ۔

شورو غُل

بیرونی شوروغُل سے تحفظ اور گھر کے اندر شور پر قابو پانے کے اقدامات کرنے چاہئیں ۔ بیرونی ذراءع یا پس منظر کا شور 35ڈی بی سے کم ہونا چاہئے ۔ دیواریں اور کمرے ساءونڈ پروف ہوں تو زیادہ بہتر ہوگا ۔

روشنی کا انتظام

یرونی کھڑکیوں سے سورج کی روشنی براہ راست (خاص طورپر سردیوں کے موسم میں ) اندر آنی چاہئے ۔

ان عوامل کی نشاندہی کرنے کے بعد ٹیم وضاحت کرتی ہے کہ عمارت کے افعال کو کس طرح بہتر بنایا جاسکتا ہے اور ان عوامل کی جانچ کرنے یا ان کا اندازہ لگانے کیلئے پر فارمنس میٹرکس کا استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ ان کی ویب ساءٹ پر دستیاب 36 صفحوں کی مکمل رپورٹ میں ٹیم ان مخصوص طریقوں کو آشکار کرتی ہے، جن کا انسانی صحت پر اثر پڑتا ہے ۔