Clifton Times - Your Weekly Real Estate Guide

مندی میں مارکیٹنگ اخراجات کم کرنا نقصاندہ ہے


Reducing marketing costs in a downturn is detrimental
  • BLOG    |    08 July 2020

روایتی ریئل اسٹیٹ ایجنٹس مندی یا کساد بازی کے دوران کیا کرتے ہیں ؟یہ لوگ پیسے خرچ کرنا بند کردیتے ہیں ۔ جہاں تک ممکن ہو اپنے اخراجات ختم یا کم کردیتے ہیں ، ان میں ان کے مارکیٹنگ یا اشتہار ات کے اخراجات بھی ہوتے ہیں ۔ اگر آپ بھی اپنی مارکیٹنگ کے اخراجات کم کرتے ہیں یا ختم کرتے ہیں تواس کا مطلب یہ ہے کہ آپ نے اشتہارات یا مارکیٹنگ کے گیم میں اپنے مقابلے کی صلاحیت یا سکت بہت ہی کم یا ختم کردی ہے ۔ اس لئے سلو مارکیٹ یا مندی کے دوران مارکیٹنگ کے بجٹ کو کم کرنے کے بجائے بڑھائیں ۔ ہاٹ مارکیٹ یاتیزی کے دوران اپنے ہرٹرانزیکشن میں سے کچھ رقم پس انداز کیجئے ، یہ رقم بعد میں آنے والی مندی یا سلو مارکیٹ کے دوران آپ کے کام آئے گی ، خاص کر مارکیٹنگ کے اخراجات کے سلسلے میں کیوں کہ مارکیٹنگ کے اخراجات کم کرنا فائدہ مند نہیں بلکہ نقصاندہ ہوتا ہے ۔ اس نقصان سے بچنے کیلئے پہلے سے ہی تیاری کرنی چاہئے یعنی رقم بچا کر رکھنی چاہئے ۔ بچت کی رقم کا کچھ حصہ مارکیٹنگ پر خرچ کرنا بچت کا ایک بہت ہی اچھا مصرف ہے ۔ اگر آپ ایسا کرتے ہیں توآپ کاشمار ان گنے چنے خاص ریئل اسٹیٹ ایجنٹس میں ہوگا جوٹھنڈی مارکیٹ کے دوران بھی چیزیں خریدنے یا بھیجنے کیلئے زبردست مارکیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہیں ۔ ریئل اسٹیٹ پروفیشنل سوشل ڈسٹینس یا سماجی دوری کے دوران ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاکر اپنے ڈیلز کو آگے بڑھاتے ہیں ۔ اس وقت لوگوں کے پاس گھر دیکھنے کیلئے جتنا وقت ہے پہلے کبھی نہ تھا ۔ گھر تک محدود رہنے کی وجہ سے اب ان کی توجہ بھی ان چیزوں پر زیادہ مرکوز ہے ۔ اس وقت بہت سارے لوگ اپنے لئے آن لائن گھر تلاش کرنے میں مصروف ہیں ۔ سلو مارکیٹ خریداروں کا اعتماد حاصل کرنے اور ان کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کا ایک شاندار وقت ہوتا ہے ۔ اس لئے اس شاندار موقع کو نظرانداز نہ کریں ۔ اگر آپ نے ان ہدایت پرعمل کیاتو ہم آپ کو خوشخبری دیتے ہیں کہ بہت زیادہ اور بہت ہی اچھی ڈیلز آپ کی راہیں تک رہی ہیں ۔