Clifton Times - Your Weekly Real Estate Guide

آیئے کروڑ پتی اورارب پتی بنیں


Lets be the millionaire and billionaire
  • COLUMN    |    21 Janaury 2020

ریئل اسٹیٹ کا شمار معیشت کے ان شعبوں میں ہوتا ہے جہاں دنیا بھر میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری ہوتی ہے، چند عشرے قبل تک اس سیکٹر میں باضابطہ طورپر کریئر بنانے کا رجحان بہت کم تھا ،خاص کر پڑھے لکھے نوجوان اس شعبے میں کم تھے ، ایک طرح سے یہ شعبہ ان کی نظروں سے اوجھل تھا،لیکن اب صورتحال مکمل طورپر بدل گئی ہے، اس وقت دنیا بھر میں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد اس شعبے سے وابستہ ہیں اور دن بدن اس تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ۔ پاکستان میں بھی ایک آدھ عشرے قبل تک یہ شعبہ نوجوانوں میں مقبول نہیں تھا، زیادہ تر درمیانی یا بڑی عمر کے افراد ہی اس شعبے کارخ کرتے تھے اوران میں بھی زیادہ تر ناخواندہ یا کم پڑھے لکھے ہوتے تھے ۔ لیکن اب اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کی بڑی تعداد اس شعبے کاحصہ ہے اورہر سال ان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ۔ ریئل اسٹیٹ شعبے کی چند خصوصیات ایسی ہیں جوکسی اورشعبے میں نہیں ، ایک تواس شعبے میں آمدنی کی کوئی حد نہیں ، کوئی شخص زیر و سے کام شروع کرتا ہے اور ایک آدھ سال میں مالی طورپر خوشحال ہوجاتا ہے، پاکستان میں اس وقت لاکھوں کی تعداد میں ایسے لوگ موجود ہیں جو انتہائی غریب تھے لیکن ریئل اسٹیٹ کے شعبے نے ان کو کروڑ پتی اور ارب پتی بنادیا ہے ۔ زمین سے اٹھ کا آسمان کو چھولینے کی سب سے زیادہ مثالیں اگر کسی شعبے میں موجود ہیں تو وہ ریئل اسٹیٹ کا شعبہ ہی ہے ۔ اسی خاصیت کی وجہ سے اب یہ نوجوانوں کیلئے ایک پرکشش شعبہ بن گیا ہے ۔ پراپرٹی بزنس کی ایک اورخاصیت یہ ہے کہ اس میں روایتی ملازمت والی بات نہیں ہوتی بلکہ اس میں ہر شخص خود اپنا باس ہوتا ہے، حتی کی اگر آپ کسی کے ہاں کام بھی کرتے ہیں تو پھر بھی آپ کو باس والا پروٹوکول ہی ملتا ہے، اگر آپ کو کام آتا ہے تواس سیکٹر میں بے روزگار ہونے کا کوئی تصور نہیں ہے بلکہ آپ کے پاس ہر وقت ایک سے زائد آفرز موجود ہوتی ہیں ، ہر ایک اسٹیٹ ایجنسی کی خواہش ہوتی ہے کہ آپ ان کے ہاں کام کریں ۔ مثلاً آج کل ریئل اسٹیٹ مارکیٹ میں مندی ہے لیکن اس کے باوجود ریئل اسٹیٹ پر نکلنے والے رسالوں اوراخبارات میں اسٹیٹ ایجنٹس کی ضرورت کے اشتہار ات تواتر سے چھپتے ہیں ۔ دیگر بزنسز یا ملازمتوں میں وقت کی جوپابندی ہوتی ہے ریئل اسٹیٹ کا شعبہ اس سے بھی کافی حد تک آزاد ہے، یہ نہیں کہ اس شعبے کو وقت نہیں دینا پڑتا ، دینا پڑتا ہے اور زیادہ دینا پڑتا ہے لیکن اس شعبے کی خاصیت یہ ہے کہ آپ جب چاہیں اپنی دیگر سرگرمیوں کیلئے وقت نکال سکتے ہیں ، آپ کوہفتہ وار چھٹی یا سالانہ چھٹیوں کا انتظار نہیں کرنا پڑتا ۔ خاص کر خواتین کیلئے اس حوالے سے یہ شعبہ بہت اچھا ہے کہ وہ اس میں رہتے ہوئے اپنے گھر کوبھی مناسب وقت د ے سکتی ہیں ۔ ریئل اسٹیٹ کا کام سیکھنے کے بعد آپ اس سے جزوقتی طورپر بھی منسلک ہوسکتے ہیں ، یعنی کسی اورپیشے یا کاروبار کے ساتھ بھی اس کو کیاجاسکتا ہے ۔ اس وقت بڑی تعداد میں ڈاکٹرز، وکلاء، صحافی ، اساتذہ اورسیاستدان بھی کسی نہ کسی طرح ریئل اسٹیٹ بزنس سے منسلک ہیں ۔ اس کام کی ایک اورخاصیت یہ ہے کہ یہ زما ن ومکان کی بھی مختاج نہیں بلکہ آپ یہ سیکھ کر کسی بھی وقت دنیا کے کسی بھی حصے میں جہاں انسان بستے ہوں یہ کرسکتے ہیں ۔ اگر آپ ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں کامیاب کریئر بنانے کے خواہش مند ہیں توپہلے قدم کے طورپر اس بزنس کے بارے میں بنیادی باتیں جاننا ضروری ہیں اوریہ کام آپ کسی ریئل اسٹیٹ انسٹیٹیوٹ میں مختصردورانیے کے کورسز کرکے کرسکتے ہیں ۔ ادارہ کلفٹن ٹائمز نے حال ہی میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ریئل اسٹیٹ مینجمنٹ کے نام سے انسٹیٹیوٹ قائم کیا ہے جہاں داخلے جاری ہیں ۔ اس انسٹیٹیوٹ کی خوبی یہ ہے کہ یہ مختصر وقت میں نہ صرف آپ کو ریئل اسٹیٹ بزنس کی تمام بنیادی باتیں سکھائے گا بلکہ آپ کو مارکیٹ کی عملی تربیت بھی دے گا ۔ یعنی یہاں سے کورسز کرنے کے بعد آپ اس قابل ہوں گے کہ ریئل اسٹیٹ کنسلٹنٹ یا ایجنٹ کے طورپر کام کرسکیں ، اس وقت ہر ریئل اسٹیٹ ایجنسی کو ایسے تربیت یافتہ لوگوں کی اشد ضرورت ہے، غرض یہ کہ یہ کورسز کرنے کے بعد آپ کو مارکیٹ میں ہاتھوں ہاتھ لیا جائے گا جہاں لامحدود کامیابی آپ کی منتظر ہے ۔ فیصلہ کرنے میں تاخیر نہ کریں ، رئیل اسٹیٹ کی دنیا میں قدم رکھیں اور اپنی اوراپنی آئندہ نسلوں کی تقدیربدل دیں ۔