Clifton Times - Your Weekly Real Estate Guide

کامیاب ریئل اسٹیٹ ایجنٹ بننے والوں کیلئے بڑی خوشخبری (نیرم میں داخلوں کا آغاز)


Great news for those who become successful real estate agents (admission to NIREM)
  • NEWS & REVIEWS    |    29 Janaury 2020

کامیاب ریئل اسٹیٹ ایجنٹ بننے والوں کیلئے بڑی خوشخبری (نیرم میں داخلوں کا آغاز) عنقریب کلاسزشروع ہونگی،ر یئل اسٹیٹ کی تعلیم کےساتھ ساتھ، کاروباری اسکلز کی عملی تربیت دی جائیگی یہاں اسٹوڈنٹس کو اس قابل بنایا جائے گاکہ وہ بنا کسی کی مدد کے ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کے طورپر کام کرسکیں نیرم منی بیک گارنٹی دیتا ہے، اگر یہاں کی تعلیم سب سے اچھی نہ ہوئی توآپ اپنی فیس واپس لے سکتے ہیں ریئل اسٹیٹ کا عملی تجربے رکھنے والے اسپیشلسٹ تعلیم دینگے، 20گھنٹے کافیلڈ ورک بھی کورس کا حصہ ہے کلاس روم اور اس کا انوائرمنٹ اپنی مثال آپ ہے، پروجیکٹر اورسلائیڈز کی مدد سے تعلیم دی جائے گی نیرم سے کورس کرنے کے بعدکسی بھی ایجنسی یاکمپنی میں آپ کو ہاتھوں ہاتھ لیاجائےگا، داخلے کیلئے رابطہ کریں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

کراچی(تجزیہ: زاہد اقبال)ریئل اسٹیٹ بزنس میں پہلے سے موجود افراد اور اس شعبے میں کیریئر بنانے کے خواہش مند نوجوانوں کیلئے ایک بڑی خوشخبری ہے کہ ہم نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ریئل اسٹیٹ مینجمنٹ(نیرم) کے نام سے انسٹیٹیوٹ قائم کیا ہے جہاں داخلے شروع ہوچکے ہیں اور عنقریب کلاسز کا آغاز کردیاجائےگا ۔ نیرم کوئی عام اورروایتی انسٹیٹیوٹ نہیں بلکہ اپنی نوعیت کا پہلا اومنفرد انسٹیٹیوٹ ہے، جو لوگ یہاں تعلیم حاصل کرنے آئیں گے یہ ان کی زندگی کا یک منفرد تجربہ ہوگا ۔ یہاں صرف رئیل اسٹیٹ بزنس کی تعلیم ہی نہیں دی جائے گی بلکہ ریئل اسٹیٹ بزنس کیلئے جو اسکلزیا مہارتیں لازمی ہیں وہ بھی عملی طورپر یہاں سکھائی جائیں گی ۔ دوماہ پر مشتمل کورس میں ہر ہفتے دد، دو گھنٹے پر مشتمل دوکلاسز ہوں گی ۔ مجموعی طورپر یہ کورس 32 گھنٹے کے کلاس ورک اور 20گھنٹے کے فیلڈ ورک پر مشتمل ہے ۔ یہاں اسٹوڈنٹس کو اس قابل بنایا جائے گاکہ وہ بنا کسی کی مدد کے ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کے طورپر کام کرسکیں ۔ ہم آپ کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ نیرم ریئل اسٹیٹ کی تعلیم دینے والے تمام انسٹیٹیوٹز میں سب سے اچھا ہے اوریہاں کی تعلیم بھی بہترین ہوگی، اس کے ساتھ ساتھ ہم آپ کو منی بیک گارنٹی بھی دیتے ہیں یعنی اگر آپ محسوس کرتے ہیں کہ نیرم کی تعلیم بہترین اور وقت کے تقاضوں کے عین مطابق اور آپ کیلئے کارآمد نہیں ہے تو آپ کو ساری کی ساری فیس واپس کردی جائے گی ۔ ہم اتنے اعتماد کے ساتھ نیرم کو سب سے بہتر اس لئے قراردے رہے ہیں کہ یہاں طلباء وطالبات کو ریئل اسٹیٹ ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ ریئل اسٹیٹ مارکیٹ سے مکمل آگاہی اور مارکیٹ میں کام کرنے کی عملی تربیت دی جائے گی ۔ یہاں پڑھانے والے اورعملی تربیت دینے والے لوگ ریئل اسٹیٹ انڈسٹری کے اسپیشلسٹ دینگے جن کا مارکیٹ میں کام کرنے کا عملی تجربہ اوسطاً 20تا 25سال ہے ۔ ہر مضمو ن کیلئے سبجیک اسپیشلسٹ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔

نیرم سے تعلیم حاصل کرنے کے بنیادی فوائد یہ ہیں ۔



- آپ ریئل اسٹیٹ بزنس کی تمام بنیادی معلومات اور اسکلز حاصل کرلیں گے

- ایسے لوگ جو پہلے سے اس بزنس میں ہیں وہ یہاں سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد اس قابل ہوجائیں گے کہ اپنے بزنس کادائرہ کار بڑھائیں اور اس کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرسکیں

- یہاں پراپرٹی اور اس کی خریدوفروخت سے متعلق تمام ٹیکسز اورپراپرٹی کی تمام دستاویزات یعنی ڈاکومنٹس کے بارے میں مکمل آگاہی دی جائے گی،اس طرح آپ بہت کل عرصے میں ریئل اسٹیٹ بزنس اور مارکیٹ کی معلومات کے لحاظ سے برسوں پرانے اسٹیٹ ایجنٹس کے برابرکھڑے ہوجائیں گے

- نیرم میں آپ کو سکھایا جائیگا کہ ایک ریئل اسٹیٹ ایجنسی میں صبح سے شام تک کس طرح کام ہوتاہے، کس طرح ڈیلنگ ہوتی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ کو ریئل اسٹیٹ سے متعلق اداروں کے دفاتر کا وزٹ بھی کرایاجائے گا -

آج کل انڈسٹری جس مشکل دور سے گزر رہی ہے آپ اس کا بہتر طریقے سے کس طرح مقابلہ کرسکتے ہیں ، اس کیلئے آپ کو مختلف تکنیکزسکھائی جائیں گی - آپ ریئل اسٹیٹ کی جدید ٹیکنالوجی سے آگاہ ہوجائیں گے جس کی بدولت آپ نہ صرف ملک بھر میں بلکہ بیرون ملک بھی اپنی انونٹریزکی تشہیر کرسکیں گے اور وہاں مقیم لوگوں کوخدمات فراہم کرسکیں گے - یہاں آپ کو ریئل اسٹیٹ بزنس اورمارکیٹ کے ضابطہ اخلاق(code of ethics)سے آگاہی حاصل ہوگی ، اس کے ساتھ ساتھ ریئل اسٹیٹ بزنس کے کامیاب ترین لوگوں کی کیس اسٹڈیز بھی کورس کا حصہ ہیں - نیرم کا کلاس روم اور اس کا انوائرمنٹ اپنی مثال آپ ہے، اس میں پروجیکٹر اورسلائیڈز کی مدد سے تعلیم دی جائے گی، طلباء وطالبات کو لیپ ٹاپ استعمال کرنے کی سہولت بھی حاصل ہوگی ۔ موٹیویشنل ویڈیوز بھی کورس کا حصہ ہیں - یہ کورس نہ صرف رئیل اسٹیٹ میں کامیاب کریئر بنانے کے خواہش مند نوجوانوں کیلئے انتہائی مفید ہے بلکہ پہلے سے اس بزنس میں موجود افراد کیلئے بھی یہ اپنی اسکلز کو پالش کرنے اورکاروبار کو وسعت دینے کا ایک بہترین پلیٹ فارم ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ دوسرے مالیاتی اداروں مثلاً بینک ، انشورنس کمپنی کے لوگ بھی اس سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں - اگرآپ بی بی اے یا ایم بی اے کرنے کے بعد کسی اچھی کریئر کی تلاش میں ہیں تواس کورس سے ضرور استفادہ کریں - آخر میں ہم آپ کوایک مرتبہ پھر یقین دلاتے ہیں کہ نیرم سے کورس کرنے کے بعد انشاء اللہ آپ ایک بہت اچھے اسٹیٹ ایجنٹ بنیں گے اور کسی بھی ایجنسی یاکمپنی میں آپ کو ہاتھوں ہاتھ لیاجائےگا ۔ نیرم میں داخلے جاری ہیں ، اس سلسلے اس نمبر پر مجھ سے رابطہ کریں ۔ 0300-8221930